وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، ، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے

وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:19

وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہوزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، نواز شریف وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے ،مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کسی نام پر نہ ہی کو ئی غور ہو رہا ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے، میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والے ایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جرآت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔