جس طرح وزیراعظم کی جگہ نیا وزیراعظم لانے کی باتیں مفروضے پر مبنی ہی، اسی طرح چوہدری نثار کے پارٹی اور وزارت چھوڑنے کی باتیں بھی بے بنیاد ہیں

وزیر دفاع کا پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کے پارٹی اور وزارت چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:18

جس طرح وزیراعظم کی جگہ نیا وزیراعظم لانے کی باتیں مفروضے پر مبنی ہی، ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پارٹی اور وزارت چھوڑنے سے متعلق سوال پر چوہدری نثار کا نام لئے بغیر کہا کہ جس طرح وزیراعظم نواز شریف کی جگہ نیا وزیراعظم لانے کی باتیں مفروضے پر مبنی ہی، اسی طرح چوہدری نثار کے پارٹی اور وزارت چھوڑنے کی باتیں بھی بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا حق سب کو ہوتا ہے اور یہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، تاہم پارٹی میں کسی بھی ایشو پر جو اتفاق رائے قائم کیا جاتا ہے اور قیادت جو فیصلہ کرتی ہے اسے تسلیم کرنا سب پر لازم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال نہیں کہ چوہدری نثار کے پارٹی چھوڑنے یا وزارت سے مستعفی ہونے کی نوبت آئے گی۔