عبادت گاہوں کے انچارج اور علاقہ مکینوں کی تصدیق کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے گا، ڈاکٹر کھٹومل جیون

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر کھٹومل جیون نے ہدایات جاری کی ہے کہ محکمہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو متعلقہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے انچارج اور علاقہ مکینوں کی تصدیق کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے گا جس کے لئے سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ کو منصوبوں کے تعمیراتی کام کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے لئے موثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے محکمہ اقلیتی امور کے سیکریٹری سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں اگر کوئی بے قائدگی یا کوتاہی ثابت ہوئی تو متعلقہ اسسٹنٹ انجنیئر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو انجنیئر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی امور کو بھی ہدایات دی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے اور ہفتہ وار بنیادوں پر منصوبوں کا اچانک دورہ کریں اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اقلیتی برادری کو آئین اور قانون کے مطابق حقوق فراہم کرے اور ان کو معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :