قمار بازوںاور قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی ،19ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:16

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوںاور قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ52300/-روپے، موبائل فون مالیتی17700اورموٹر سائیکل مالیتی240000 برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

تھانہ گوجرخان پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ تکیہ بابا رحیم شاہ کے مقام پر چند اشخاص جواء کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان ضمیر، گلتاسب،یاسر،طارق،نعمان،وقار،رضوان،ارشداور حمزہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ52300/-روپے، موبائل فون مالیتی17700اورموٹر سائیکل مالیتی240000 برآمد کرلیے جبکہ قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر واہ پولیس نے نواب آباد کے مقام پر ریڈ کرکے 10ملزمان چن نسرین،ذاکرخان،سلیمان،ابراہیم،رشید،ملالی خان،انور،فرزانہ،مسکان،پارس بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔