راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ، 21ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:16

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے عمر سی110گرام چرس، عثمان سی1115گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے علی سی1200گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شعیب سی300گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے افتخار سی1150گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے عقیل سی120گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے یوسف سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے نوید سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گوجرخان پولیس نے ارشادسی10لیٹر کھلی شراب، قدیر سی10لیٹر کھلی شراب، مجاہد عباس سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے نثار سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے روی کمار سی08بوتل10ڈبے شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عبدالرحمن سی01عدد پستول30بور معہ05روند، تھانہ گوجرخان پولیس نے تنویر سی01عدد ریوالور22بور ، تھانہ مورگاہ پولیس نے رحیم سی01عدد خنجر جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے زاہد ،زبیراور سرفراز ،سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ مری پولیس نے قاری عتیق الرحمن ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مولانا احسان ولی کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :