Live Updates

’’کمائی ہلال کی ہو تو رسیدیں نکل ہی آتی ہیں‘‘

وہ ایک ٹوئیٹ جو تحریک انصاف کیلئے طنز کا باعث بن گئی، سپریم کورٹ میں عمران خان کی جانب سے منی ٹریل جمع نہ کروانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 19:47

’’کمائی ہلال کی ہو تو رسیدیں نکل ہی آتی ہیں‘‘
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) وہ ایک ٹوئیٹ جو تحریک انصاف کیلئے طنز کا باعث بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جب سے شروع ہوا تب سے ہر طرف شریف خاندان سے ان کی جائیدادوں سے متعلق رسیدوں کا ذکر ہونے لگا۔پاکستانی قوم بھی رسیدوں کو لے کر کافی سنجیدہ نظر آَئی اور جہاں بھی حکومتی اراکین ملے انہیں پکڑ کر ان سے رسیدیں مانگی جانے لگیں۔

اس دوران تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیڑ کے اکاونٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا جس میں 1963 میں خریدی گئی ایک سہراب موٹر سائیکل کی رسید کچھ اس عنوان کے ساتھ لگائی گئی تھی کہ "ہلال کی کمائی ہو تو رسیدیں نکل آتی ہیں"۔
اس ٹوئٹ کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف قسم کی اپنے اخراجات اور آمدنی کی رسیدیں دکھانا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

جہاں پاناما کیس میں شریف خاندان اپنی جائیدادوں کے حوالے سے ایک بھی مستند دستاویز یا رسید سپریم کورٹ میں جمع کروانے میں بری طرح ناکام رہا وہیں اب عمران خان بھی اپنے اثاثہ جات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں چل رہے کیس میں اپنے لندن فلیٹ کی مکمل منی ٹریل جمع کروانے میں ناکام رہے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے عدالت میں اپنے لندن فلیٹس کے حوالے سے جو منی ٹریل جمع کروائی گئی ہے اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں عمران خان کو  سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عمران خان سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جب وہ اپنے مخالفین سے مکمل رسیدیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ایسے میں انہیں بھی اپنی مکمل منی ٹریل سامنے لانا ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات