وزیراعظم نواز شریف کل بھی عوام میں مقبول تھے آج بھی ہیں: خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:14

وزیراعظم نواز شریف کل بھی عوام میں مقبول تھے آج بھی  ہیں: خواجہ عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کل بھی عوام میں مقبول تھے اور آج بھی بہت مقبول ہیں، نواز شریف نے قوم کو موٹر وے کا تحفہ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار خواجہ عمران نذیر نے حلقہ 126 میں وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ایک تقریب میں میں کیا، انہوں نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آج کا جم غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام میں بہت مقبول ہے اور آج اس تقریب میں پی ٹی آئی کی طرح فاصلے پر کرسیاں نہیں لگائیں اور اپنے آپ کو جعلی ٹائیگر کہلانے والو آئو دیکھو عوم آج بھی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :