کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جبکہ پنجاب میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے ، شیخ عباس رضا

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) سابق چیئر مین بہاولپورسول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ عباس رضا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جبکہ پنجاب میں سٹریٹ کرائمز،چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ نے عوام کوتشویش میں مبتلاکردیاہے کہ خداخداکرکے کراچی کی رونقیں بحال ہوئی تھی مگر کچھ دنوں سے کراچی میں پے درپے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ارباب اختیارکے لئے لمحہ فکریہ ہوناچاہیے جبکہ مستونگ میں بھی پچھلے دنوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ پولیس عوام کوتحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اسی لئے توٹارگٹ کلنگ ،سٹریٹ کرائمز اورچوری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

سٹریٹ کرائمز میں ملوث اکثر نوجوان ہیں۔

بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہورہاہے جبکہ مایوسی کاشکار نوجوان جرائم پیشہ افراد کاآسان ہدف بن رہے ہیں ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرئے تاکہ وہ جرائم کی دنیامیں داخل نہ ہوسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ امن دشمن بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اور اِکا دُکا کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ امن دشمنوں کا ملک سے قلع قمع بہت ضروری ہے تاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب نہ ہو۔ شیخ عباس رضا نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کئے جائیں جبکہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کومزید بہتربنایاجائے تاکہ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کوکامیاب بنایاجاسکی

متعلقہ عنوان :