پاناما زدہ حکمران قانونی، سیاسی اور اخلاقی جنگ ہار چکے ہیں،شازیہ نورین خان

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف بہاول پور کی خاتون رہنماء و امیدوار پی پی 272 شازیہ نورین خان نے کہا ہے کہ پاناما زدہ حکمران قانونی، سیاسی اور اخلاقی جنگ ہار چکے ہیں۔ انتخابی اصلاحات پہ حکومتی بل مسترد کرتے ہیں۔ پاناما کیس پہ محفوظ فیصلہ جلد سنایا جانا چائیے تاکہ غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو۔

سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ پوری قوم تسلیم کرے گی۔ کرپٹ حکمرانوں کی بادشاہت چند دنوں کی مہمان ہے۔ عدلیہ پہلے بھی کئی ممبران اسمبلی کو 62 , 63 پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر نااہل قرار دے چکی ہے اس لیئے وزیراعظم کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاناما کیس احتساب کا انجام نہیں آغاز ہے۔ حکمران خاندان کے احتساب کے بعد سب کے کھاتے کھلیں گے اور سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی ہو گی۔

(جاری ہے)

دو نمبر جمہوری حکومتوں نے عوام کو محرومیوںکے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں کہا کہ پاناما کیس نے حکمران خاندان کی تیس سالہ لوٹ مار کو بے نقاب کیا ہے۔ اقتدار کو کرپشن کا ذریعہ بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ موقع پرستوں کا ٹولہ ہے۔ شریف خاندان نے سیاست میں کرپشن متعارف کروائی۔ قانونی کاروائی کو سازش قرار دینے والے ڈرامہ کر رہے ہیں۔ پاناما کے فیصلے کے بعد ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :