ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے،رسل خان بابر

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ پنجاب کے صدر رسل خان بابر نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کا ناسور کینسر سے زیادہ خطرناک بن چکا ہے۔ ہر سال اربوںکھربوں روپے کی کرپشن نے پورے نظام کوتلپٹ کردیا ہے۔گزشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں بھی کرپشن کا راج ہے۔اوپر سے لیکر نیچے تک کرپٹ مافیا ملک وقوم کو لوٹنے میں مصروف ہے وہ بہاول پور میں جماعت اسلامی یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ ڈویژنل عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ آنے والے دنوں میں انشائاللہ ملکی قیادت میں اپنا بھرپور قردار ادا کرے گیاور پاکستان کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے میں یوتھ کے نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کرئے گے انہوں نے مزیدکہاکہ کرپشن کامرض چھوت کی طرح پھیل چکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں احتساب کانظام رائج کرتے ہوئے بلاتفریق کام شروع کیاجائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی بہاول پور کے ضلعی صدر سید ذیشان اختر نے کہاکہ اب تک اقتدارمیں آنے والی ہر پارٹی کے ارکان نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوںاور حکمرانوں نے قومی وسائل پر قابض ہو کر قوم کو غربت، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوںکی جانب سے پانامالیکس کے معاملے پرشوروغوغا،چور مچائے شور والی بات ہے ۔

کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث تمام چھوٹے بڑے مجرموں کوقوم کے سامنے لایاجائے۔ ملک میں روزانہ 10سی12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔پانامالیکس میں پاکستان کے حکمران طبقات سے تعلق رکھنے والی اور اہم ترین مناصب پرفائزرہنے والی شخصیات کے نام نمایاں ہیں۔پانامالیکس کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے تاکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کولوٹنے والے کیفرکردار تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین عشروں سے کرپشن کی آکاش بیل پاکستان کی سیاست، سول وملٹری اوربیوروکریسی کواپنے حصار میں لئے ہوئے ہے۔جب تک کرپشن کرنے والے بڑے عناصر کونہیں پکڑاجائے گا نچلی سطح پر کرپشن کاقلع قمع ممکن نہیں۔ اجلاس میں ملکی صورتحال انٹرا پارٹی الیکشن اور 14 اگست کے حوالے سے لا ئحہ عمل پر بریفنگ دی گئی

متعلقہ عنوان :