بہاولپور،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،59افراد کی بائیومیٹرک تصدیق

ہفتہ 22 جولائی 2017 20:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کابہاولپورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،59افراد کی بائیومیٹرک تصدیق۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پریزمان اورسرکل حاصل پور میں سرچ آپریشن کیاگیا۔سرچ آپریشن مدینہ کالونی ہیڈراجکاں اوردربار محمد شاہ رنگیلاحاصل پورکے اطراف میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن سرکلزکے ایس ڈی پی اوزکی زیر نگرانی کیاگیاجس میں پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔ گھروں کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ساتھ تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئیںکاروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ سماج دشمن عناصرکے خلاف آپریشن جاری رہے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی