ہری پور کے تھانہ سٹی اور تھانہ کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) ہری پور کے تھانہ سٹی اور تھانہ کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا، سعید یدون تھانہ سٹی جبکہ فیصل حفیظ کوٹ نجیب الله تھانہ کے نئے ایس ایچ اوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور ندیم شہزاد بخاری نے حال ہی میں مانسہرہ سے تبدیل ہو کر ہری پور آنے والے سب انسپکٹر سعید یدون کو ماڈل تھانہ سٹی ہری پور کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے جبکہ سب انسپکٹر ساجد فاروق کے مانسہرہ تبادلہ کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر سب انسپکٹر فیصل حفیظ کو تھانہ کوٹ نجیب الله کا چارج دیدیا ہے جبکہ دونوں افسران نے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :