انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن کے تربیلا روڈ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے، میڈیکل سٹور اور ڈینٹل کلینک سیل کر دیئے

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نے تربیلا روڈ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مار کر میڈیکل سٹور اور ڈینٹل کلینک سیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سعید الرحمن نے تربیلا روڈ اور دیگر مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا جبکہ ڈینٹل کلینک کے خلاف کارروائی کے دوران کوالیفائیڈ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینٹل ہسپتال کو بھی سیل کر دیا اور انہیں وارننگ دی کہ وہ اپنے کاغذات مکمل کرنے کے ساتھ کوالیفائیڈ عملہ کو ہسپتال میں تعینات کرے۔ دوسری جانب ہری پور کے عوامی حلقوں نے انڈین ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے متعلق تحقیقات کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔