یونین کونسل ڈوہمن کا مالی سال 2018/2017 کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:44

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) یونین کونسل ڈوہمن (چکوال) کا مالی سال 2018/2017 کا مبلغ 4148755 کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا۔ یہ بجٹ چیئر مین یونین کونسل ملک ظفر اقبال نے پیش کیا۔ جس میں وائس چیئرمین اور جملہ ممبران یونین کونسل موجودتھے۔ بجٹ تقریر میں چیئرمین ملک ظفر اقبال نے بتایا کہ موجودہ مالی سال میں ابتدائی بقایا273755 ہے۔

جبکہ یونین کونسل کی رواں مالی سال کی متوقع آمدن 275000 ہے۔ پنجاب گورنمنٹ کی متوقع سالانہ گرانٹ 36 لاکھ ہے۔

(جاری ہے)

جسکا ٹوٹل 4148755 جبکہ یونین کونسل کے متوقع ترقیاتی اخراجات 2023972 ہیں۔ جسکا میزان 4048755 بنتا ہے۔ اور موجودہ مالی سال کا آخری بقایا مبلغ ایک لاکھ بنتا ہے۔ موجودہ پیش کردہ بجٹ میں کوئی اضافی ٹیکس نہیںلگایا گیااور نہ ہی نقول اور اندراج وغیرہ کی مد میں مذکورہ سابقہ فیس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس بجٹ میں ہائوس ممبران کے لئے کوئی ترقیاتی گرانٹ کا بھی ذکر نہیں کیا گیا۔ سال 18/17 کے اس بجٹ کو تمام ہائوس ممبران نے مشترکہ طور پر منظور کر لیا۔ بجٹ کے اختتام پر چیئر مینوں کونسل ملک ظفر اقبال کی طرف سے ذاتی طور پر تمام ممبران کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :