70 ویں جشن آزا دی کی تقار یب بھر پو ر جو ش و جذ بے سے منا ئی جا ئیں گی،کمشنرملتان

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:43

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستا ن خدا کاانعام ہے،70 ویں جشن آزادی کی تقار یب بھر پو ر جو ش و جذ بے سے منا ئی جا ئیں گی ،تقا ر یب کا یہ سلسلہ 7 اگست سے شر وع ہو گا جبکہ مر کز ی تقر یب قلعہ کہنہ قاسم با غ میں 14 اگست کو منعقد ہو گی،تما م محکمے جشن آزادی با ر ے اپنے فلو ٹس بنائیں گے جبکہ سر کا ری و نجی عما را ت کو سجا یا جا ئے گا ۔

سر سبز پا کستا ن کے تحت شجر کا ری مہم کا آ غاز کیا جائے گا جبکہ صا ف پاکستا ن مہم کے تحت صفا ئی اور سیو ریج کی صو ر تحا ل کو مکمل ما نیٹر کیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کاا ظہا ر کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے 70 ویں جشن آ زا دی کی تقا ر یب اور انتظا ما ت بارے اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتا ن نے کہا کہ میٹرو بس سٹیشنو ں کو سبز اور سفید بر قی قمقمو ں اور غباروں سے سجا یا جا ئے ۔

پو رے روٹ پر جھنڈ ے لگا ئے جائیں اور تما م بسو ں میں ملی نغمے چلا ئے جا ئیں ۔شہر کے انڈر پاس کو بھی سجا یا جا ئے اور اہم شا ہر ائو ں اور چو کو ں پر بھی بر قی قمقمے لگا ئے جا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ سر کا ر ی اور نجی عما ر ات اور بازاروں کی خوبصو ر تی اور سجا و ٹ با ر ے مقا بلہ بھی منعقد کر وایا جا ئے ۔ہسپتا لو ں ، جیلو ں اورفلا حی ادا روں میں مریضوں ، بچو ں ، بز ر گو ں اور قید یو ں میں تحا ئف تقسیم کئے جا ئیں ،سکو لو ں ، کا لجو ں ، یونیو رسٹیو ں کے طالب علمو ں کے درمیا ن پینٹنگ ، گلو کا ر ی ، تقا ر یر اور مضمو ن نو یسی کے مقا بلے منعقد کئے جا ئیں جبکہ تحر یک پاکستا ن پر لکھی گئی کتابوںاور پاکستا نی ثقا فتی اشیا ء کی بھی نما ئش کروا ئی جا ئے ۔

انہو ں نے ہد ایا ت جا ر ی کیں کہ تحر یک پا کستا ن کے حوالے سے ا ٓرٹس کونسل اور ٹی ہا ئو س انتظا میہ ایک پلا ن مر تب کر کے انہیں پیش کر ے۔کمشنر ملتا ن کے احکا ما ت دئیے کہ بڑ ے پیما نے پر ملتا ن سٹیڈ یم میں انٹر کلب اور انٹرڈسٹر کٹ کر کٹ مقا بلے منعقد کرائے جا ئیں اور دیگر کھیلو ں کے مقا بلے بھی کر ا ئے جا ئیں تا کہ کھیلو ں کو بھی فر وغ مل سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ معذور افراد کے ساتھ مل کر بھی جشن آ زا د ی کی تقر یبا ت با ر ے پلا ن مر تب کیا جا ئے ۔اس موقع پر آ ر پی اوملتا ن سلطا ن اعظم تیمو ر ی نے کہا کہ جشن آ زا دی کے موقع پر پولیس ضلعی انتظا میہ کے ساتھ مل کر پروگرام منعقد کرا ئے گی ۔پولیس کے ایف ایم پر تحر یک پاکستا ن با ر ے پر وگرا م بھی چلا ئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور لا ئوڈ سپیکر ایکٹ کی خلا ف ورز ی کر نے وا لو ں کے خلا ف سختی سے نمٹا جا ئے گا ۔

بے ہنگم ٹر یفک اور رش کو کنٹرو ل کر نے کیلئے بھی پلا ن تر تیب دے دیا گیا ہے ۔میئر ملتا ن نو ید الحق آرا ئیں نے کہا کہ میو نسپل کا رپو ریشن جشن آ زا دی کی تقر یبا ت میں پر جو ش اند از میں شر کت کر یگی ۔انہو ں نے کہا کہ وز یر اعلیٰ پنجاب کی ہد ایت پر 70 عیں جشن آزاد ی کو اس عز م کے ساتھ منا یا جا ئے گا تا کہ وطن عزیز کی خا طر ہم کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر ینگے ۔

ہما را ملک ہمیں اپنی جا ن سے بھی زیا دہ عزیزہے ۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نادر چٹھہ نے کہا کہ ہر سا ل کی طر ح جشن آ زا د ی تقر یبا ت بھر پور طر یقے سے منا یا جا ئے گا ۔جانوروں اور پرندوں کے شو بھی منعقد کر ائے جا ئیں گے جبکہ صنعت زا ر ، دار الاما ن میں بھی خو اتین کے درمیا ن مقابلے کر ا ئے جا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گا ڑ یو ں میں لگو ائی گئی وائٹ ہیو ی لا ئٹس ٹر یفک کیلئے شد ید خطرنا ک ہو تی ہیں اور آ نے وا لو ں کی حد نگا ہ کو متا ثر کرتی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کا شف ڈو گر کی سر بر اہی میں ان گاڑی مالکا ن کے خلا ف قانو نی کارروا ئی عمل میں لائی جا ئے گی ۔ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نے کہا کہ کمشنر ملتا ن کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ ہر سطح پر جشن آ زا د ی تقر یبا ت منعقد کر ائے گے ۔انہوںنے کہا کہ پا رکو ں میں جھولو ں کی انسپکشن با ر ے کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔صر ف لائن شد ہ جھولو ں کو جشن آ زا د ی کے موقع پر کھو لا جا ئے گا ۔اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز عما رہ اطہر ،ایڈ یشنل کمشنر سر فر از احمد ، اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بخا ری ، ڈ ی جی پی ایچ اے رضوان قد یر ، سی ٹی او چو ہد ری شریف جٹ اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران بھی موجود تھے ۔