چوہدری نثار کی جانب سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں؟ آبائی حلقے میں بینرز لگ گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 19:27

چوہدری نثار کی جانب سے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں؟ آبائی حلقے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) چوہدری نثار کےآبائی حلقے میں لگنے والے بینرز نے خاصی کھلبلی مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ممکنہ طور پر وزارت داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ وزیر داخلہ مسلم لیگ ن کو بھی خیر آباد کہننے والے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں اب وزیر داخلہ کے آبائی حلقے میں لگنے والے بینرز نے بھی کھلبلی سی مچا دی ہے۔

وزیر داخلہ کے آبائی حلقے میں لگنے والے بینرز پر پاکستان مسلم لیگ (نثار) تحریر ہے۔ ان بینرز کے بعد سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا چوہدری نثار مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟ اس سوال کا جواب تو آنے والا وقت ہی دے پائے گا۔

متعلقہ عنوان :