وفاقی حکومت کی جانب سے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 جولائی 2017 19:14

وفاقی حکومت کی جانب سے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ںثار کل بروز اتوار اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس میں وزارت داخلہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں کچھ وفاقی وزراء خاصے متحرک ہیں۔ تاہم تاحال چوہدری نثار کو پریس کانفرنس نہ کرنے کیلئے رضامند نہیں کیا جا سکا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ وزیراعظم کیساتھ اختلافات کے باعث کئی روز سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیر داخلہ نے شرکت کرتے ہوئے وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :