مصری گلوکارہ شیما ایلشیب نے فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا گانا عربی زبان میں گا کر کنگ خان کے مداحوں کو خوش کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:34

مصری گلوکارہ شیما ایلشیب نے فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا گانا عربی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) مصری گلوکارہ شیما ایلشیب نے فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا گانا عربی زبان میں گا کر کنگ خان کے مداحوں کو خوش کردیا۔

(جاری ہے)

گانا گانے والی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ’’مجھے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اس گانے کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے، شاہ رخ خان مصر اور عرب دنیا میں بہت مقبول ہیں، اسی لیے انہوں نے ان کی آنے والی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل کے مشہور گانے رادھا کے عربی ورژن کا انتخاب کیا۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 4 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کی تشہیر میں دونوں اداکار مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :