آئند تین برس بعدکوئی ٹرین پرانی نہیں ہوگی ،تمام ٹرینیں جدیدسہولیات سے مزین ہونگی،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:25

آئند تین برس بعدکوئی ٹرین پرانی نہیں ہوگی ،تمام ٹرینیں جدیدسہولیات ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تین برس بعدکوئی ٹرین پرانی اور بوسیدہ نہیں ہوگی ،تمام ٹرینیں جدید سہولیات سے مزین ہونگی، ریلوے نے گذشتہ مالی برس میں 40ارب کمائے اور آئندہ برس50سے 53ارب کمانے کا ہدف ہے،وہ ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں ٹرینوں کی اپ گریڈیشن کے شیڈول کاجائزہ لیااور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انورنے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پربھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن تعمیرکے آخری مراحل میں ہے ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ریلوے نے گذشتہ مالی برس میں 40ارب کمائے اور اگلے برس50سے 53ارب کمانے کاٹارگٹ ہے ۔ ہم اپنے اس قومی ادارے کی بحالی اور ترقی کے لیے ریلوے افسران اورکارکنوں کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویزمحمدجاویدانور، مشیرریلویزانجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانصربلاللہ خان، چیف پرسانل آفیسرشعیب عادل اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :