خواجہ سعدرفیق نے پاکستان ریلویز میں ری سٹرکچرنگ کا کام رواں برس مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:18

خواجہ سعدرفیق نے پاکستان ریلویز میں ری سٹرکچرنگ کا کام رواں برس مکمل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق نے پاکستان ریلویز میں ری سٹرکچرنگ کا کام رواں برس مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویزخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے ان کی کال پر لبیک کہااوردم توڑتی ہوئی ریلوے کو دوبارہ زندگی دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کرکام کیا اور آج وہی ریلوے ترقی اورجدت سے ہمکنارہورہی ہے جس کو فروخت کرنے کی باتیں کی جارہی تھیں،انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے کے محنت کشوں کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں اور اس روایت کاخاتمہ چاہتے ہیں کہ جودھونس اوردھاندلی سے کام لے وہ انتظامیہ سے مراعات حاصل کرلے۔

متعلقہ عنوان :