سجاول ضلع بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ نظام مفلوج ہوکررہ گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:18

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) سجاول ضلع بھر میں پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ نظام مفلوج ہوکررہ گیا، اور چارگھنٹے کے بعد اسے بحال کیاجاسکا، سجاول ضلع کے پانچ ٹیلیفون ایکسچنج کے صارفین اس سے متاثرہوئے جبکہ آفسز کا کام کاج بھی متاثرہوا، اس ضمن میں پی ٹی سی ایل ذرائع نے تصدیق کی فائبرآپٹیکل کیبل میں فالٹ کی وجہ سے ضلع ٹھٹھہ اور ضلع سجاول کے دس ٹیلیفون ایکسچنج میں ڈی ایس ایل معطل ہوگئی ، رابطہ کرنے پر پی ٹی سی ایل کے ڈائریکٹر شاہ میرلنڈ نے بتایاکہ دھابیجی کے قریب پی ٹی سی ایل کی فائبرآپٹیکل کٹ جانے سے ڈی ایس ایل منقطع ہوئی جس کی فوری مرمت شروع کردی گئی ،اور نظام کو بحال کردیاگیا، ادھر صارفین کا کہناہے کہ سجاول میں دوروز قبل بھی ٹیلفیون ایکسچنج مکمل فیل ہوگیاجسے کئی گھنٹوں کے بعد فعال کیاجاسکا، جبکہ گذشتہ رات بھی ایکسچنج فیل ہوا، اور دن کو بھی ایکسچنج مکمل فیل ہواہے جس سے ڈی ایس ایل کے علاوہ ٹیلیفون بھی بندہوگئے تھے ،تاہم شکایات پر اسے بحال کردیاگیا، علاوہ ازیںسجاول میں بجلی کا نظام بھی بدستوردرہم برہم ہے ،جس سے شہری پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :