سجاول،دڑی موری کے مقام پر پنیاری نہرمیں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:18

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) سجاول کے قریب دڑی موری کے مقام پر پنیاری نہرمیں نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے سجاول اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاوارث قراردیکر دفن کرادیا، اس سلسلے میں ایس ایچ او سجاول شفیع محمد گولو کا کہناتھاکہ اطلاع ملنے پر لاش کو نہرسے نکال کرپوسٹ مارٹم کے بعد دفن کرادیاہے جبکہ لاش کئی روز پرانی لگتی ہے جبکہ ورثاء کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ روز دڑو شہرکے قریب نہرمیں لاش دیکھی گئی تھی تاہم اسے نکالانہیں جاسکاتھا،اور یہ لاش دڑی موری کے قریب آکرپھنس گئی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا، علاوہ ازیں سجاول کے قریب جمع خان مری گوٹھ میں میرمحمد ولد سجاد سولنگی کو زہرخورانی کی وجہ سے تشویشناک حالت میں اسپتال لایاگیا تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے حیدرآباد روانہ کردیاگیا۔