Live Updates

نئے وزیراعظم کاآپشن دور تک زیرغور نہیں،کٹھ پتلیوں کوعوام پہچانتی ہے،خواجہ آصف

ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم نااہل ہونگے،پارٹی میں کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے،چوہدری نثارسے اختلاف ذاتی معاملہ ہے،نوازشریف نے حساب دے دیاکرپشن کاکوئی الزام نہیں،عمران خان کوبھی تینوں اداروں،کرکٹ اور والد کی کمائی کاحساب دیناہوگا۔وزیردفاع کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 18:51

نئے وزیراعظم کاآپشن دور تک زیرغور نہیں،کٹھ پتلیوں کوعوام پہچانتی ہے،خواجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2017ء ) : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ نئے وزیراعظم کاآپشن دور دور تک زیرغور نہیں،ایسی باتیں میڈیا میں ہی دیکھی ہیں،ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم نااہل ہونگے،جوکٹھ پتلیاں ہیں ان کوعوام پہچانتی ہے،پارٹی میں اگر کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے،نوازشریف نے تین نسلوں کاحساب دے دیاکرپشن کاکوئی الزام نہیں،یقین ہے پاناما میں سرخرو ہونگے،عمران خان کوبھی تینوں اداروں،کرکٹ اور والد کی کمائی کاحساب دیناہوگا۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے اپنا اور اپنی تین نسلوں کاحساب دے دیا۔وزیراعظم پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں۔نوازشریف دو بار سپریم کورٹ اور یک بار جے آئی ٹی میں حساب دیا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی طرح عمران خان بھی اپنے والد کی کرپشن کاحساب دیں۔عمران کی تلاشی کی باری اب شروع ہوئی ہے۔اب ساری بات سامنے آرہی ہے۔عمران خان کااحتساب شروع ہواتو 20سال پرانا بھی ریکارڈ نہیں مل رہا۔

عمران خان 80،90کی دہائی میں ملک سے باہر مقیم تھے ،میرے خلاف 10ارب کادعویٰ کیاہواہے۔جاؤ عدالت میں اور میرے خلاف جودعویٰ کیاہے اس کی پیروی کرو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کومطلقہ بیویاں کروڑوں روپے بھیجتی ہیں۔حساب دیں مطلقہ بیویاں تونان نفقہ مانگتی ہیں۔عمران خان کوخیرات اور فطروں کے پیسوں کابھی حساب دیناہوگا۔یہ بھی حساب مانگا جائیگا کہ 3ادارے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال تو نہیں ہورہے؟خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم خیراتی ادارہ ہے۔

عمران شوکت خانم یانمل اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔سیاسی پارٹی کوکتنی فنڈنگ کی جاتی ہے؟سیاست بڑابے رحم پیشہ ہے۔یہاں تولوگ کپڑے اتارلیتے ہیں۔7ملین ڈالرزکوت کاپیسا مسقط اور فرانس میں انویسٹ کیاحساب دیناہوگا۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے اپناکالا دھن سفید کیا۔ نوازشریف کی بیٹی، داماد بیٹے سب حساب دینے کیلئے پیش ہوئے۔

وہ تو لوگوں کوخیرات کرتاہے۔ تمہیں لوگوں کے پیسے کاحساب دیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام کیلئے انصاف کے تقاضے یکساں ہیں۔عمران خان ڈبل شاہ ہے۔حالات نے یہ سچ ثابت کردیاہے۔عمران خان کورقم ورثے میں ملی ہے تو والد کی جائیداد کابھی حساب دے۔کہ والد کی کتنی کمائی تھی؟عمران خان کوکرکٹ میں زیادہ کمائی ہوناشروع ہوئی توکھیلنا کیوں بند کردیا۔عمران خان نے گھرکاقرضہ کیسے اداکیایہ بھی آہستہ آہستہ پتاچل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کاآپشن دور دور تک زیرغور نہیں۔ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم ناا ہل ہونگے،جوکٹھ پتلیاں ہیں ان کوعوام پہچانتی ہے۔پارٹی میں اگر کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات