سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں لوگوں کو انصاف ملے گا، جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے اور وہ فراڈ میں بھی ملوث ہیں،پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی

،پیپلز پار ٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاشہیدمنور سہروردی انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:04

سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں لوگوں کو انصاف ملے گا، جے آئی ٹی رپورٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں لوگوں کو انصاف ملے گا پاناما مقدمے میں پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی ہے اور وہ فراڈ میں بھی ملوث ہیں، پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی۔

وہ ہفتہ کو 44 کروڑ روپے کی لاگت سے درگ روڈ پر تعمیر ہونے والے شہیدمنور سہروردی انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعل سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے بھی خطاب کیا تقریب میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ، مکیش کمار چاولہ ،محمد علی ملکانی پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، راشد ربانی ، اعجاز درانی ، شکیل چوہدری پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے نعرہ لگا یا کہ گو نواز گو نواز مک گیا تیرا شو نواز اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے 2 ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پارٹی 2018 کے انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی میں انڈر پاسز ، برج اور روڈ تعمیر کئے ہیں جبکہ صفائی کا نظام بھی بہتر کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انڈر پاس کا نام شہید جمہوریت منور سہروردی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ منور سہروردی نے پارٹی اور جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے کراچی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور آج بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کو تبدیل کر نے کا عزم رکھتی ہے کراچی معاشی حب ہے یہاں جتنے ترقیاتی کام ہوںگے ان سے کاروباری سرگرمیا ں بڑھے گی ۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے موقع پر تقریب میں موجود پارٹی کارکنان نے وزیر اعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگائے ۔