Live Updates

وزیر اعظم ہوش کے ناخن لیکر اپنی عزت بچانے کیلئے فوری فیصلہ کرلیں ، چیلنج سے کہتا ہوں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیاتوایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ صرف نوازشریف ہی نہیں عمران خان بھی جائے گا، ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے، چاہتے ہیں نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پو ری کرے، ہمارے مشورے سے حکومت بچ جا تی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:04

وزیر اعظم ہوش کے ناخن لیکر اپنی عزت بچانے کیلئے فوری فیصلہ کرلیں ، چیلنج ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عقل سے کام لیں اور رات تک اپنے با رے میں فیصلہ کرلیں اس سے ان کی عزت کچھ بچ جائے گی اگر وہ عوام سے بات کرنا چاہ رہے ہیں تو عوام سے بھی بات کریں میں چیلنج سے کہتا ہوں کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیاتوایک چڑیا بھی پر نہیں مارے گی، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ صرف نوازشریف ہی نہیں عمران خان بھی جائے گا ، ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے چاہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پو ری کرے اگر ہمارے مشورے سے حکومت بچ جا تی ہے تو اس سے ہمیں خوشی ہوگی۔

وہ ہفتہ کو سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ نہیں کررہے چاہتے ہیں کہ نیا وزیر اعظم آئے اور حکومت اپنی مدت پو ری کرے اگر ہمارے مشورے سے حکومت بچ جا تی ہے تو اس سے ہمیں خوشی ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اداروں سے لڑتے رہے ہیں،اب با رگیننگ کا وقت نہیں ہے اگر اداروں نے ایساکیا تو عوام کا اعتماد ان پر سے اٹھ جائے گاان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کی ضرورت نہیں ہے بھٹوکے قتل کے وقت بھی ہم نے اکیلے تحریک چلائی ان کا کہناتھاکہ ہم نواز شریف کے جیل جانے کا سوچ نہیں سکتے کیونکہ زرداری صاحب اور ہم جیل جاچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بات نہیں چھپی رہی ہے پانامہ کیس کھلی کتاب کی طرح ہے ان کا کہنا تھا کہ طفر حجازی کے معاملے میں بھی حکومت کھل کر سامنے آچکی ہے سپریم کورٹ کو اس کا مزید نوٹس لینا چاہیئے اور ان لوگون کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیئے جن لوگوں نے ٹمپرنگ سے فائدہ اٹھایاان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے لاکھ اختلاف سہی مگر ان کا موقف درست ہے کہ سینیرز کی جگہ پر جونئیرز سے مشورے کیے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات