Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:04

تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ٹوئٹرکے پہلے پانچ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کو چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین، تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت جبکہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوںکی جانب سے '' چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا'' جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلا سوں میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عدم شرکت نے میڈیا کی جانب سے چوہدری نثار کی لیگی قیادت سے نارضگی کی خبروں کی تصدیق کردی جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار کی جانب سے بھی دبے الفاظ میں قیادت کیساتھ نارضگی کا اظہارکیا گیا،اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار (آج)اتوار کو پنجاب ہائوس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے،اس سے قبل سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے،اکثریت سوشل میڈیا صارفین کا چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین ہے تو ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے کارکنوںکی جانب سے '' چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا'' جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات