پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا

بریخ چوٹی پر قبضے کے بعد ملحقہ علاقے کو بھی کلیئرکرایا جارہا ہے ، انشااللہ ملک کے کونے کونے میں امن قائم ہوگا،کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 جولائی 2017 19:04

پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) پاک فوج نے آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بریخ چوٹی پر قبضے کے بعد ملحقہ علاقے کو بھی کلیئرکرایا جارہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق انشااللہ ملک کے کونے کونے میں امن قائم ہوگا،کوئی بھی پاکستان کے عزم کو شکست نہیں دے سکتا ۔