نارنگ منڈی ،پولیس کاغیر قانونی طورپر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے والی ویگنوںکیخلاف آپریشن ،درجنوں گاڑیوںکو تھانے میںبند

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:37

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نارنگ منڈ ی پولیس کاغیر قانونی طورپر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے والی ویگنوںکیخلاف تیسرے روزبھی آپریشن جاری رہا درجنوںکی تعدادمیں گاڑیوںکو تھانے میںبندکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اورانامحمداقبال نے میڈیاکوبتایاکہ ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز ورک کی خصوصی ہدایت پر نارووال مریدکے روڈ اور نیوکالاخطائی روڈپر چیکنگ کے دوران ان تمام گاڑیوںکوقبضہ میں لے لیاگیا جنہوںنے سواریوںکی سیٹوںکے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈرلگارکھے تھے انہوںنے کہاکہ یہ جان لیوا حادثات کاباعث بنتے ہیں اورغیرقانونی کام ہے ۔

متعلقہ عنوان :