نارنگ منڈی میں نہری پانی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نارنگ منڈی کے علاقہ میں نہری پانی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں ،محکمہ انہار کی جانب سے چھاپوںکے باوجود نہری پانی چوری کی وارداتوںمیں کوئی کمی نہ آنے پرٹیل کے کسانوں اورزمینداروںکوشدیدپریشانی اٹھاناپڑرہی ہے اور دھان کی فصل شدیدمتاثرہورہی ہے بتایاجاتاہے کہ نارنگ منڈ ی پولیس نے محکمہ انہارکی درخواست پر متعدد پانی چوروںکیخلاف مقدمہ درج کرکے دو کسانوں لیاقت اوررحمت کو پانی چوری کے الزام میں گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے ملزمان نے راجباہ کالاشاہ کاکو کے موگہ جات توڑ کر محکمہ کو شدیدنقصان پہنچایااور سرعام پانی چوری کرتے رہے واضح رہے کہ کسانوںاورکاشتکاروںنے حکومت سے نہری پانی چوری روکنے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :