نارنگ منڈی ،زرعی رقبہ میں راستہ کے تنازعہ پرجھگڑا ،اندھادھند فائرنگ ے مخالف گروپ کا زمیندار ہلاک ،دو شدید زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ بریارنو میں زرعی رقبہ میں راستہ کے تنازعہ پرجھگڑا شدت اختیار کر گیا، دونوںگروپوںمیں تصاد م کے بعد مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے مخالف گروپ کے ایک زمیندار ضیافت علی کو ہلاک جبکہ دو زمیندار مبشر علی اور عادل علی کو شدیدزخمی کردیاجنہیں تشویشناک حالت میں لاہورریفرکردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے باعث علاقہ میںخوف وہراس پھیل گیا پولیس نے نعش قبضہ میںلے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ہے بتایاجاتاہے کہ مونجی کی بوائی کے دوران زرعی رقبہ سے گزرنے کیلئی(وٹ) راستہ تنگ کرنے پر فریقین میں جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے فریقین میں تصادم شدت اختیارکرگیا بعدازاں ملزمان بشیراور اس کے بیٹے امین وغیرہ نے اسلحہ نکال لیااوراندھادھندفائرنگ کرکے مخالفین کے 50 سالہ شخص ضیافت علی کو ہلاک اور دیگردوکسانوںکو شدیدزخمی کردیا واضح رہے کہ ڈی پی اوشیخوپورہ کی مضبوط گرفت کے باوجود علاقہ میں ناجائزاسلحہ کی بھرمارہے۔

متعلقہ عنوان :