نارنگ منڈی ،سرحدی علاقہ کجلہ کے قریب ایم آرلنک کے خوفناک زمینی کٹائو سے تباہی

کئی سالوںسے ایم آرلنک کے خوفناک کٹائوسے سینکڑوںایکڑسرسبز شاداب زرخیز ترین رقبہ تندوتیز لہروںکی نذر ہورہاہے ‘ متاثرین

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:36

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ کجلہ کے قریب ایم آرلنک کے خوفناک زمینی کٹائونے تباہی مچادی، ورلڈ بنک کے اعلی افسران اور ایکسئن انہار شبیر ثاقب نے ایس ڈی او سید معظم علی اور اوورسیئر میاں عامرکے ہمراہ متاثرہ علاقہ کا ہنگامی دورہ کیا ۔متاثرین وائس چیئرمین چوہدری نصراللہ کجلہ ودیگر نے بتایاکہ کئی سالوںسے ایم آرلنک کے خوفناک کٹائوسے سینکڑوںایکڑسرسبز شاداب زرخیز ترین رقبہ تندوتیز لہروںکی نذر ہورہاہے جبکہ دودیہات لدھڑ اور رمیدیاں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیںصورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جاجوگل کے قریب سے ایم آرلنک کو کھلاچھوڑکر راوی میں ڈال دیاگیاہے جس کے باعث ایم آرلنک اورراوی کے مشترکہ کٹائونے خوفناک صورتحال اختیارکررکھی ہے بڑی تعداد میں زمینداروںکا زرعی رقبہ نست ونابودہوچکاہے انہوںنے بتایاکہ ہمارا واحد زریعہ معاش کھیتی باڑی ہے اگر زرعی رقبہ ایم آرلنک کی نذرہوگیا توہم کنگال ہوجائیںگے حکومت ہنگامی بنیادوںپر کٹائو کے عمل کوروکے اور پتھروںکی مددسے سٹڈ بنائے جائیں محکمہ انہارکے ایکسئن شبیر ثاقب نے متاثر ین کو یقین دلایاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر سروے کیاجارہاہے ہم متاثرین کادکھ سمجھتے ہیں انہوںنے یقین دلایا کہ سیکرٹری انہارکورپورٹ بھجوائی جارہی ہے ہماری کوشش ہوگی کہ انشاء اللہ جلد حفاظتی اقدامات بروئے کارلائے جائیں بعدازاں میڈیاکے سوال پر کہ بی آربی نہر کی پٹریاں تباہ ہورہی ہیں اور گہرے کھڈوںکے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں انہوںنے ہنگامی بنیادوںپر پٹریوںکو درست کرنے اورگہر ے کھڈوںکاخاتمہ کرنے کاحکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :