خورشید شاہ رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں ،ْ طلال چوہدری

کبھی ایک استعفیٰ مانگتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی یہ مل کر استعفیٰ مانگتے ہیں ،ْ شاہ صاحب سوچ کر بیان دیں ،ْ رہنما مسلم لیگ ن نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، چودھری نثار اور وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی ،ْ گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:34

خورشید شاہ رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں ،ْ طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ رات پھر سوچیں اور اپنے بیان پر نظر ثانی کریں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ صاحب سوچ کر بیان دیں تاکہ کل شرمندگی نہ ہو، کبھی ایک استعفیٰ مانگتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی یہ مل کر استعفیٰ مانگتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نہ پہلے ٹوٹی ہے نہ آئندہ ٹوٹنے کا کوئی امکان ہے، چودھری نثار اور وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق بلاوجہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،مسلم لیگ (ن )وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مضبوط ہے۔