وزیراعظم نواز شریف دیانت داری اور ایمان داری سے پاکستان اور عوام کی خدمت کر ر ہے ہیں ،ْآصف کرمانی

مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ،ْوزیراعظم کے معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:34

وزیراعظم نواز شریف دیانت داری اور ایمان داری سے پاکستان اور عوام کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف دیانت داری اور ایمان داری سے پاکستان اور عوام کی خدمت کر ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ مخالفین کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ،ْانشااللہ نواز شریف اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی ابھی مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد اور عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔