(ن)لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ،عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرینگے ‘ خواجہ آصف

ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہی رہیں گے‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:34

(ن)لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ،عام انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)محمدنواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوںمیں پختگی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے اور مسلم لیگ (ن)اس مقدمے میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے سازشی عناصر ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی متحرک قیادت اور منشور کے تحت پاکستان اقتصادی لحاظ سے بھی دنیا میں ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوںمیں پختگی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :