واپڈا اوگی شہر اور دیہی علاقوں کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرے، اسسٹنٹ کمشنر اوگی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:31

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر اوگی نوشیروان خان نے کہا ہے کہ واپڈا کو اوگی شہر اور دیہی علاقوں کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرے، بے جا لوڈ شیڈنگ عوام اور واپڈا میں دوریاں پیدا کر کے تصادم کی صورت پیدا کر سکتی ہے، واپڈا حالات خراب کرنے کی بجائے اس مسئلہ کے حل کی جانب فی الفور توجہ دے۔

(جاری ہے)

وہ اوگی بھر کے عوام کی شکایات پر ایس ڈی او اوگی لائن سپرنٹنڈنٹ اور دیگر مقامی افسران کو اپنے دفتر طلب کر کے ان سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، بے جا لوڈ شیڈنگ سے اوگی کی عوام عاجز آ چکی ہے، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے یہاں کے رہنے والے لوگوں کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ فی الفور اوگی کیلئے لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا جائے تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، اس طرح شہری اور دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :