مانسہرہ پولیس کا غیر معیاری آئل اور گھی سے دیسی گھی اور مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، بین الصوبائی گروہ گرفتار

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:31

مانسہرہ پولیس کا غیر معیاری آئل اور گھی سے دیسی گھی اور مکھن تیار کرنے ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) مانسہرہ پولیس نے غیر معیاری آئل اور گھی سے دیسی گھی اور مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران جعلی دیسی گھی اور مکھن برآمد کر کے اپنے قبضہ میں لے لیا، متعلقہ محکموں کے درجنوں افسران اور اہلکار لمبی تان کر سوئے رہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک سے قبل اور رمضان المبارک میں گلی محلوں میں جعلی ڈالڈا سے دیسی گھی اور مکھن تیار کر کے موت کے سوداگر فروخت کرتے رہے جس میں پال آفس کے اے ایس آئی محمد امجد نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں خوردنی تیل، ناقص ڈالڈا سے تیار شدہ جعلی مکھن و دیسی گھی کے 20 ٹین اور 92 بالٹی برآمد کر لی جبکہ لائق زادہ روغان شاہ، وزیر زادہ سجاد علی، ساکنان چارسدہ کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں 3/4 پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :