دریائے کنہار میں ڈوبنے والے پانچ سیاحوں میں سے ایک کی نعش مل گئی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) مہانڈری کے مقام پر دریائے کنہار میں ڈوبنے والے پانچ سیاحوں میں سے ایک کی نعش مل گئی۔ چھ روز قبل نارووال کے رہائشی سیاح گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کیلئے دو روز تک ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا تاہم ریسکیو ٹیم کے آپریشن مکمل کرنے تک ریسکیو ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ بالاکوٹ پولیس کے مطابق گذشتہ روز دریائے کنہار میں بہنے والی نعش کو مقامی افراد نے نکال کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا جہاں پر اس کی شناخت شفیق نامی شخص کے نام سے ہوئی ہے جو گاڑی کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔ مذکورہ سیاحوں میں سے ابھی تک چار کی نعشوں اور ان کی گاڑی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔