ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد 2018کے الیکشن کیلئے راستہ ہموار ہوگیا ہے ،سردار یحییٰ خا ن ناصر

آنیوالا وقت جمعیت علماء اسلام کا ہے ،پارٹی کو موقع ملا تو بلوچستان سے پسماندگی اور نفرتوں کا خاتمہ کرینگے ، سابق صوبائی وزیر

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سردار یحییٰ خا ن ناصر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد 2018کے الیکشن کیلئے راستہ ہموار ہوگیا ہے اور آنیوالی وقت جمعیت علماء اسلام کا ہے پارٹی کو موقع ملا تو بلوچستان سے پسماندگی اور نفرتوں کا خاتمہ جبکہ ترقیاتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے رقم لیپس ہونے کی بجائے عوام پر خرچ کریں ،یہ بات انہوں نے پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ حلقہ 260کی کامیابی پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد ،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی کو خراج حسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی دن رات محنت سے پارٹی نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی جس سے حمایت یافتہ لوگوں کے ساتھ مخالفین بھی اس کا اعتراف کررہے ہیں اور کامیابی کے بعد بلوچستان کی ہر شخص کی زبان پر جمعیت علماء اسلام ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اور عوام کو روزگار کے ساتھ ترقیاتی عمل کو بھی جاری رکھا اس دفعہ اگر موقع ملا تو مزید عوام کی خدمت کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر انجینئر عثمان بادینی اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :