نصیر آباد میں زرعی پانی کی شدید قلت، تحصیل تمبو سمیت دیگر ٹیل کے علاقوں میں کاشت کردہ شالی (چاول ) کی فصلیں خشک ہوکر تباہ ہونے لگیں

ذیلی نہریں خشک ہونے کے باعث مقامی آبادی نقل ومکانی کرنے پر غور شروع کردیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:25

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نصیر آباد میں زرعی پانی کی شدید قلت تحصیل تمبو سمیت دیگر ٹیل کے علاقوں میں کاشت کردہ شالی (چاول ) کی فصلیں خشک ہوکر تباہ ہونے لگیں ذیلی نہریں خشک ہونے کے باعث مقامی آبادی نقل ومکانی کرنے پر غور شروع کردیا زرعی پانی کے حصول کیلئے زمیندار وں اور کاشتکاروں کے آئے روز احتجاج دھرنے مظاہرے بھی بے سود ثابت ہوئے پانی کی غیر قانونی چوری کے باعث کمانڈ ایریاز میں ہزاروںایکڑ ز اراضیات بنجر ہوکر رہ گئی زمیندار کاشتکار تحریک کے صدر مولانا عبدالمجید جتک میر شاہ میر خان رند میر امام الدین عمرانی محمد اکرم بلوچ یوسی کہنہ تمبو کے چیئرمین میر حیدر خان پندرانی سمیت دیگر نے بتایا کہ تحصیل تمبو کی ذیلی نہریں روپا شاخ عمرانی شاخ مگسی شاخ بالان شاخ قیدی شاخ کے ٹیل کے ہزاروں ایکڑ ز پر مشتمل کاشت کردہ اربوں روپے کی شالی (چاول)کی فصلیں زرعی پانی کی قلت کے باعث خشک ہورہی ہیں زرعی پانی کے حصول کیلئے کسانوں نے قرآن پاک اُٹھا کر بھی احتجاج کیا مگر پانی کی تاحل فراہمی نہیں ہوسکی نصیر آباد کے زمینداراور کاشتکار سراپا احتجاج ہیں انھوں نے کہا کہ میر حسن سے لیکر منجھوشوری تک پٹ فیڈر بیرون میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی واٹر کورسز پمپ مشینری کے ذریعہ زرعی پانی چوری کیا جارہا ہے جبکہ اصل حقدار پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :