لاڑکانہ، حسینی محلہ کی7 سالہ بچی امتیاز جانوری پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) لاڑکانہ شہر کے حسینی محلہ سے گذشتہ روز گھر کے لیے سامان خریدنے کے لیے جانے والی سات سالہ بچی امتیاز جانوری پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے جس کے باعث بچی کے ورثا شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ پریس کلب پہنچ کر بچی کے والد عبدالمجید جانوری اور پھوپھو سسئی جانوری نے بتایا کہ گذشتہ روز امتیاز جانوری گھر کے لیے سامان خریدنے گئی تھی جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے جسے متعدد علاقوں میں تلاش کرنے سمیت حد کے تھانہ حیدری پر اطلاع دی لیکن اس کے باوجود کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بچی کو تلاش کرنے میں مدد کرکے چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے۔