ملک چنگیز کا مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:24

ملک چنگیز کا مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم این اے ملک اسد سکندر کے سب سے بڑے حریف مسلم لیگ ن کے ملک چنگیز خان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتخابات سے پہلے بڑی سیاسی تبدیلیاں سامنے آنے لگی، پ ایم این اے ملک اسد سکندر اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کے بعد ایم این اے فریال تالپور نے ملک چنگیز سے رابطہ کیا۔ملک چنگیز نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔ ملک چنگیز نے کہا کہ اب ملک اسد سکندر کا سورج ڈوبنے والا ہے اور پیپلزپارٹی میں باضابطہ طور پرشامل ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ ملک چنگیز ملک اسد سکندر کے قریبی عزیز اور سیاسی مخالف ہیں۔

متعلقہ عنوان :