آپ دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن آپ کے اپنے عیب سامنے آگئے

مریم نواز کاعمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نا مکمل منی ٹریل کے حوالے سے رد عمل اللہ کا اپنا راستہ ہے ،ْ یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ کے ساتھ دوسروں پر حملہ نہ کرو کیونکہ سچ آپ کو نیست و نابو د کرسکتا ہے ،ْ ٹوئٹ

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:24

آپ دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن آپ کے اپنے عیب سامنے آگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی مبینہ نا مکمل منی ٹریل کے حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آپ دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن آپ کے اپنے عیب سامنے آگئے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہاکہ اللہ کا اپنا راستہ ہے اور اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جھوٹ کے ساتھ دوسروں پر حملہ نہ کرو کیونکہ سچ آپ کو نیست و نابو د کرسکتا ہے ۔

مریم نواز نے ٹی وی چینلز پر عمران خان کے حوالے سے آنے والی خبروں کے امیج بھی اپنے ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کئے ہیں جن میں کہا گیا کہ ’’عمران خان کی اپنی منی ٹریل غائب‘‘’’عمران خان کی تنخواہ کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ‘‘’’عمران خان اپنی ملازمت کے شیڈول کا ریکارڈ بھی نہیں رکھتے ‘‘’’کائونٹی کرکٹ بیس سال سے پرانا ریکارڈ نہیں رکھتی ‘‘ اور ’’ عمران خان کا سپریم کورٹ میں منی ٹریل مکمل نہ ہونے کا تحریری اعتراف ‘‘۔

متعلقہ عنوان :