Live Updates

ملکی تاریخ کے اہم ترین پانامہ کیس میں شیخ رشید کی حاضری سب سے زیادہ

ایک سو ایک گھنٹوں تک عدالتی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہے دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو93گھنٹوں تک، تیسرے نمبر پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قانون وانصاف ظفراللہ خان، ہیں جو87گھنٹوں تک کمرہ عدالت میں موجود رہے

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:13

ملکی تاریخ کے اہم ترین پانامہ کیس میں شیخ رشید کی حاضری سب سے زیادہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) ملکی تاریخ کے اہم ترین پانامہ لیکس کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سب سے زیادہ ایک سو ایک گھنٹوں تک عدالتی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہے،دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو93گھنٹوں تک اور تیسرے نمبر پر وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قانون وانصاف ظفراللہ خان، ہیں جو87گھنٹوں تک کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ لیکس کے تاریخی کیس میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خصوصی دلچسپی لی اور عدالتی سماعت کو سننے کیلئے سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے۔ان رہنماؤں میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی شامل تھے جو بالترتیب69 اور80گھنٹوں تک عدالتی سماعت کے دوران کورٹ روم نمبر2میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق86گھنٹے،مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء خواجہ آصف8گھنٹے،خواجہ سعد رفیق13گھنٹے،مریم اورنگزیب75گھنٹے اور انوشہ رحمان65گھنٹے تک کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

اس اہم کیس میں عدالت کے روبرو چودہ ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئیں۔وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر کو111 مرتبہ پڑھا گیا،قطری خطوط اور قطری شہزادے کا131مرتبہ ذکر کیا گیا اور کل307 میں سی170سوالات معزز جج صاحبان کی جانب سے پوچھے گئے۔273دنوں تک جاری رہنے والے اس کیس میں جمعہ21جولائی کو دلائل مکمل اور فیصلہ محفوظ کیا گیا۔سپریم کورٹ نے پچاس سماعتوں کے دوران150گھنٹوں تک سماعت کی۔

واجد ضیاء کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نی60دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔سماعت کے دوران دونوں پارٹیوں کے وکلاء نی315مقدمات اور امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا،بھارت،بنگلہ دیش سمیت36ممالک میں عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات دئیے۔کیس کے دوران وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نی5،مخدوم علی خان نی17جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نی21گھنٹوں تک دلائل دئیے۔عدالت میں بطور حوالہ 6کتابیں بھی پیش کی گئیں۔جمعہ کے روز عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آخر میں کہا تھا کہ عدالت ضمانت دیتی ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کا جائزہ لیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات