پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکے صدر جاوید انصاری کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکے صدر جاوید انصاری کی جانب سے شجرکاری مہم کا افتتاح تفصیلات کے مطابق پاکستان ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکے صدر جاوید انصاری کی جانب سے کلین اینڈ سانگھڑ مہم کے تحت شہر اور گرد و نواح میںمختلف اقسام کے 67پودے لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح جس میں انسانی حقوق تنظیم کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اس موقع پر جاوید انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن ضلع سانگھڑکی جانب سے 70ویں قومی شجرکاری مہم کے سلسلے مین سانگھڑ شہر اور ضلع بھر میں 1ماہ تک شجرکاری مہم جاری رکھیں گے اور عوام کو پودوں اور درختوں کی افادیت کے بارے میں شعوروآگاہی بھی دیں گے کہ درخت کا ہماری عملی زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

عوامی میں بھی درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا جائے گا تاکہ سرکار کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں عوام کی طاقت سے ہی شجرکاری مہم کو کامیاب کیا جاسکتا ہے پاکستان انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس آرگنائیزیشن کی شجر کاری مہم شروع کرنے کا مقصد ہے کہ ضلع سانگھڑ کی عوام کو بہتر ماحول دیا جاسکے اور ضلع سانگھڑ میں درختوں کی بے دردی سے کٹائی کو روکا جاسکے اور دوسری جانب سیلاب کے دوران درختوں کی وجہ سے انسان کو تحفظ ملتا اور درخت آکسیجن پیدا کرکے ہمارے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچاتے ہیں درخت انسان اور ماحول دوست ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :