سانگھڑ: بجلی کی طویل اور مسلسل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:11

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) سانگھڑ میں بجلی کی طویل اور مسلسل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے دن اور رات کے بیشتر اوقات میں بجلی بند ہونے سے نہ صرف لوگوں کیآرام میں بدترین خلل واقع ہوا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوء ہیں سب سے ذیادہ بجلی کی بندش گنجان آباد کاروباری اور تاجروں کے رہائشی علاقوں میں کی جارہی ہے جہاں بجلی کی چوری نہ ہونے کے برابر ہے اور یہ لوگ بل بھی باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں گذشتہ ایک ہفتہ سے سانگھڑ کے معروف اور مصروف ترین تجارتی مراکز شاہی بازار سعید مارکیٹ زرگر مارکیٹ لیاقت مارکیٹ ایم اے جناح روڈ رحمت شاہ چوک اتفاق چوک گھاس مارکیٹ وارڈنمبر 2 ․وارڈنمبر 3 جیسے تجارتی و گنجان رہائشی مراکز کی بجلی صبح 8 بجے سے کاروباری اوقات کے اختتام تک کیلیے بند کردی جاتی ہے اور اس دوران حیسکو کی جانب سے بمشکل آدھا سے ایک گھنٹہ کیلیے بجلی فراہم کی جاتی ہے بجلی کی اس طویل بندش کے باعث تاجروں کو اپنے کاروبار کو جاری رکھنے کیلئے جنریٹر چلانے پڑتے ہیں جو نہ صرف بھاری اخراجات کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس سے شدید کوفت بھی ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو کی جانب سے مذکورہ علاقوں پر مشتمل فیڈرعلا قے کا سب سے بڑا فیڈر ہے اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ اس فیڈر کے کسی بھی حصے میں کوئی خرابی ہونے کی صورت میں پورے فیڈر کی بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے پورا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے شہریوں نے ایس ای حیسکو نوابشاہ سے اپیل کی ہے سانگھڑ کے فیڈر 2 کی طوالت کو کم کیا جاے اور بجلی کی فراہمی کا نظام درست کیا جاے تاکہ حیسکو ڈویژن میں سب سے ذیادہ روینو دینے والے بجلی کی طویل بندش کے عذاب سے نجات پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :