ایف بی آر مالی سال 2016-17ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام

نظرثانی شدہ 3521ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3372ارب روپے کا ریونیو جمع ہو سکا

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:11

ایف بی آر مالی سال 2016-17ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو گزشتہ مالی سال 2016-17ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا، نظرثانی شدہ 3521ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3372ارب روپے کا ریونیو جمع ہو سکا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر ننے گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ 3521ارب روپے کے مقابلے میں3372ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا ہے، ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے ٹیکس ڈیٹا کو ریکنسائل کر لیا ہے، جس کے بعد گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس حکام کو 148ارب روپے کے شارٹ فال کا سامناکرنا پڑ رہے ہیں لیکن انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں2877ارب روپے اکھٹے کیے گئے جبکہ کسٹمز کی مد می495ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، حکام کے مطابق ایف بی آر نے پہلی بار کسی سے ایڈوانس ٹیکس وصول نہیں کیا جس کہ وجہ سے زیادہ ٹیکس جمع نہیں ہو سکا، حکومت نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف 4013ارب روپے کا رکھا ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ابھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے پر ایف بی آر کے سینیئر انتظامیہ کو تبدیل کر دیا تھا۔