خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کیلئے مضبوط امید وار ہیں، شیخ رشید

چوہدری نثار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پارٹی چھوڑ سکیں،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:11

خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کیلئے مضبوط امید وار ہیں، شیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور ایاز صادق وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نثار میں اتنی ہمت نہیں کہ پارٹی چھوڑ سکیں ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد نواز شریف کی نااہلی کے کافی امکانات پیدا ہوگئے ہیں جس کے بعد اب وزارت عظمیٰ کے لئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر پانی و بجلی و دفاع خواجہ آصف ہی مضبوط امیدوار ہیں تاہم عدالت عظمی کا فیصلہ آنے تک انتظار کرینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار کے نواز شریف و دیگر کے ساتھ اختلافات ہوں گے لیکن ان اختلافات کو اتنا سنجید نہیں لینا چاہیے کیونکہ چوہدری نثار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پارٹی چھوڑ سکیں وہ پارٹی میں رہیں گے تاہم نئی کابینہ کی صورت میں وہ اس کا حصہ نہیں ہونگے

متعلقہ عنوان :