نا معلو م مسلح افر اد نے گھر میں گھس کر لیو یز اہلکا ر کو قتل کر دیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:04

نا معلو م مسلح افر اد نے گھر میں گھس کر لیو یز اہلکا ر کو قتل کر دیا
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) نا معلو م مسلح افر اد نے گھر میں گھس کر لیو یز اہلکا ر کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ، تفصیلا ت کے مطا بق حب کے علا قے زہری اسٹریٹ کے قریب واقع ایک گھر میں نا معلو م مسلح افراد نے گھر میں گھس کر لیو یز فورس جھا ئو کے لیویزاہلکا ر عبد المجید ولد عثمان بلو چ کو سر پر گو لی ما رکر قتل کر دیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ،شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی تاکہ بندی کردی گئی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی و سابق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے والد بزرگ سیاستدان میر عبدالمجید بزنجو کے ڈرائیور و قریبی عزیز آواران لیویز کے اہلکار 52سالہ عبدالمجید ولد محمد عثمان بزنجو کو اسوقت نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا جب وہ اپنے گھر پر سورہا تھا پولیس اور ڈاکٹرز کے مطابق مقتول عبدالمجید بزنجو کو سر پر گولی ماری گئی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر حب پولیس کے افسران اور بزنجو فیلی کے افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مقتول کی نعش کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کو اسپتال لانے سے ایک گھنٹہ قبل ہی موت واقع ہوگئی ہے پولیس واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے حب شہر کے تمام داخلی و خارجی رستواں کی ناکہ بندی کرد ی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش کو سول ہسپتا ل حب پہنچا یا گیا جہا ں پر ضر وری کا رروائی کے بعد لا ش کو ور ثا کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :