شکارپور :سول اسپتال میں ایکسرے انچارج اور اسسٹنٹ میں جھگڑا ،عملہ ایکسرے روم کو تالا لگا کر چلا گیا

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:04

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) شکارپور سول اسپتال میں ایکسرے انچارج اور اسسٹنٹ میں جھگڑا ، عملہ ایکسرے روم کو تالا لگا کر چلا گیا ، ایکسرے کے لیے آئے ہوئے مریض پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سول اسپتال شکارپورکے ایکسرے انچارج مہیش کماراور اسسٹنٹ سارنگ جلبانی میں پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا جس پر ایکسرے اسسٹنٹ سارنگ جلبانی ایکسرے روم کو تالا لگا کر چلا چابیاں اپنے ساتھ لیکر گیا جبکہ ایکسرے کے لیے آئے مریضوں کی عملے کے ساتھ تلغ کلامی ہوگئی اور ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھادیے ، بات بڑہ جانے پر مریض اور ان کے ورثاء نے ایکسرے روم کے تالے توڑ کر دروازے کو توڑ کر رکھ دیا جبکہ عملے کی جانب سے مریض اور ان کے ورثاء پر تشدد کیاگیا ، دوسری جانب اس سارے معاملے سے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر منصور میمن لاتعق بنے رہے جبکہ اسپتال کے ایمرجنسی انچارج امتیاز میمن کی جانب سے پرائیوٹ افراد کو بھرتی کرنے کا الزام لگایا گیا ، علاہ ازیں مریض اور ان کے ورثا ء نے عبدالغنی کاکیپوتہ کی قیادت میں احتجاج کیا جنہو ںنے صحافیوں کو بتایا کہ ہم گذشتہ 4 گھنٹوں سے اپنے بچے کا ایکسرے کروانے کے لیے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ ایکسرے روم کو عملے نے تالا لگا کر بند کردیا ہے پوچھنے پر عملے نے ہم پر تشدد کیا ہے ، دوسری جانب ایم ایس سول اسپتال شکارپور ڈاکٹر منصور میمن کو جیسے ہیں اس معاملے کا پتہ چلا تو انہو ں نے اسپتال آکر معاملے کو رفع دفع کردیا انہو ںنے کہاکہ ڈاکٹر امتیاز میمن کی جانب سے اپنا پرائیوٹ فرد کو ایکسرے روم میں مقرر کیا ہے جس کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں ہے ۔