ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں صاحب الرائے لوگوں ،امن کمیٹی اور سرکاری اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:02

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر صائمہ احدنے کہا ہے کہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں علما ء مشائخ ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں ،امن کمیٹی اور سرکاری اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ہمارے معاشرہ میں صحت مند روایات کو پروان چڑھانے اوررواداری کے کلچر کے بڑھاوا کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے تاکہ پاکستان کا امن و خوشحالی کا سفر ہمیشہ جاری و ساری رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے از سر نو تشکیل دی گئی ضلعی امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ممبران امن کمیٹی اور افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین نے ہسپتالوں کے معاملات کی بہتری اور مریضوں کی دیکھ بھال ،علا ج اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر صائمہ احد کی کاوشوں کو سراہا ،اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علو ی نے نئی تشکیل پانے والی امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع اوکاڑہ بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے سلسلہ میں مثالی اہمیت رکھتاہے جہاں محرم الحرام ،12ریبع ا لاول ، خلفائے راشدین کے ایام سمیت تمام مواقع پرتمام مسالک کے افراد کے مابین مثالی ہم آہنگی ہے ،اس سلسلہ میں تمام شرکاء نے ڈی پی او حسن اسد علوی اور ان پیش رو محمدفیصل رانا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔